جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

پیپلز پارٹی نے عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے اپنے رکن اسمبلی غضفر لنگاہ کو لوٹا قرار دیدیا، اسمبلی آمد پر گھیرائو کا اعلان

datetime 2  جولائی  2020 |

لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے اپنے رکن اسمبلی غضفر لنگاہ کو لوٹا قرار دیتے ہوئے اسمبلی آمد پر گھیرائو کرنے کا اعلان کر دیا ۔ پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا کہ غضنفر لنگاہ نے عوام کے مینڈیٹ اور قیادت کی اعتماد کی توہین کی ہے۔

ایک بار نہیں بار بار وزیراعلی سے ملاقات کرنے کا مطلب ہے کہ یہ لوٹا ہے، غنضفر لنگاہ اب ایوان میں بیٹھ نہیں سکے گا ،یہ ایوان میں آئے اسے بتا دیں گے کہ لوٹے کا جمہوری انداز میں گھیرائو کیا ہوتا ہے ۔ حسن مرتضی نے کہا کہ لوٹے کے خلاف کارروائی تو قیادت کرے گی مگر ہم اسے ایوان میں بیٹھنے لائق نہیں چھوڑیں گے، عثمان بزدار کی چوکھٹ پر جھکنے والا لوٹا ایوان میں نہیں بیٹھ سکتا، عثمان بزدار بھی سن لیں ان کی یہ لوٹا کریسی اب زیادہ دیر نہیں چلے گی، لوٹوں کے زور پر حکومت بنانے والا جہانگیر ترین مفرور ہو چکا ہے ، لوٹوں کے جہاز بھر بھر کر لانے والا اب پاکستان میں پائوں نہیں رکھ سکتا ،عمران خان اور عثمان بزدار کی لوٹوں کے پیندوں پر بنی حکومت جلد گرنے والی ہے، چند لوٹوں کے ووٹوں پر قائم حکومتیں عوامی سیلاب میں تنکوں کی طرح بہہ جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام جمہوری قوتیں حقیقی جمہوریت کیلئے متحد ہوں ، غیرجمہوری قوتیں جمہوریت کے خلاف ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…