جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

گھروالوں کی زبردستی شادی ، کروناکا شکار دولہا شادی کی رات ہلاک ہو گیا ، تقریب میں 350افراد کی شرکت کتنے افراد وائرس کا شکار ہو گئے ، تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 1  جولائی  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران شادی کرنے والا دولہا وائرس میں مبتلا ہوکر ہلاک ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے شہر پٹنا میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران شادی کی تقریب ہوئی جو وائرس کے پھیلنے کا سبب بن گئی جب کہ دولہا خود

وائرس کا شکار ہوکر ہلاک ہوگیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ پٹنا کے رہائشی نوجوان کی حالت کچھ دنوں سے خراب تھی اور اس میں کورونا کی علامات تھیں لیکن گھر والوں نے شادی کی وجہ سے نوجوان کا کورونا ٹیسٹ نہیں کرایا تھا۔شادی سے چند روز قبل نوجوان مقامی اسپتال میں زیر علاج تھا جہاں اس کے گھر والے زبردستی اسے گھر لے گئے اور شادی کرنے پر مجبور کیا تاہم نوجوان شادی کے اگلے روز ہی طبیعت بگڑنے پر چل بسا۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ واقعے کی اطلاع ملنے پر انتظامیہ حرکت میں آئی لیکن مرنے کے بعد نوجوان کا کورونا ٹیسٹ نہیں کیا جاسکتا تھا اور اس کے گھر والے اس کی آخری رسومات بھی ادا کرچکے تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی میں تقریباً 350 افراد نے شرکت کی جن میں سے بیشتر افراد کو کورونا کی علامات محسوس ہوئیں اور ٹیسٹ کرانے پر دولہا کے رشتے داروں سمیت 100 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ضلعی انتظامیہ نے شادی کی تقریب میں 50 افراد سے زائد کی شرکت پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔بھارتی ریاست بہار میں کورونا کے کیسز کی تعداد 9700 سے زائد ہے جب کہ 62 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…