جمعرات‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2024 

افراط زر کی شرح میں گزشتہ ہفتے 0.37فیصد کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر0.43فیصد کا اضافہ

datetime 28  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان میں گزشتہ ہفتے حساس قیمتوں کے اشاریے پر مبنی افراط زر کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.37فیصد کمی دیکھی گئی تاہم سالانہ بنیادوں پر افراط زر کی شرح میں 0.43 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 8ہزار روپے تک ماہانہ کمانے والوں کے لیے افراط زر کی شرح میں 0.25 فیصد کمی ہوئی جبکہ 12 ہزار روپے تک ماہانہ آمدن والوں کے لیے افراط زر کی شرح میں 0.31 فیصد، 18ہزار روپے ماہانہ کمانے والوں کے لیے 0.35 فیصد، 35ہزار روپے ماہانہ کمانے والوں کے لیے 0.39 فیصد اور 35 ہزار روپے سے زائد ماہانہ کمانے والوں کے لیے ہفتہ وار بنیادوں پر افراط زر کی شرح میں 0.41 فیصد کمی ہوئی ہے۔اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جن میں آلو کی قیمت 3.35فیصد کے اضافے سے 27.14 روپے فی کلو، چینی3.30 فیصد کے اضافے سے 64.73 روپے فی کلو، کیلے 3.18 فیصد کے اضافے سے 102.52 روپے فی درجن، دال چنا 1.38 فیصد کے اضافے سے 101.30روپے فی کلو، چائے کی پتی1.05فیصد کے اضافے سے 154.77 روپے فی 200گرام، گڑ 0.88 فیصد کے اضافے سے 90.56 روپے فی کلو، گندم 0.79فیصد کے اضافے سے 327.04 روپے فی 10کلو، سرخ مرچ پسی ہوئی کھلی 0.38 فیصد کے اضافے سے 270.17 روپے فی کلو، دال ماش0.37فیصد بڑھ کر 183.81 روپے فی کلو اور آٹے کی قیمت 0.20 فیصد کے اضافے سے 376.45 روپے فی 10کلو ہوگئی جبکہ سگریٹ، پرنٹڈ لان اور گائے کے ہڈی والے گوشت کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے 11اشیائے ضروری کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں ٹماٹر14.66فیصد کمی سے 52.05 روپے فی کلو، زندہ مرغی 10.04فیصد کی کمی سے 170.42 روپے فی کلو، پیاز 3.58 فیصد کمی سے 45.01 روپے فی کلو، دال مونگ 0.87 فیصد کمی سے 167.64 روپے فی کلو، ایل پی جی0.49 فیصد کمی سے 1071.06 روپے فی گھریلو سلنڈر (11 کلو)، لہسن 0.45 فیصد کمی سے 143.64 روپے فی کلو، ویجیٹیبل گھی (کھلا/تھیلی) 0.41 فیصد کمی سے 141.42 روپے فی کلو، دال مسور 0.31 فیصد کمی سے 142.43 روپے فی کلو، گھی (ٹن) 0.26 فیصد کمی سے 457.59 روپے فی ڈھائی کلو، پکانے کاتیل (ٹن) 0.25 فیصد کمی سے 465.24 روپے فی ڈھائی لیٹر اور انڈے 0.12 فیصدکمی سے 83.94 روپے فی درجن ہوگئے، اس کے علاوہ باسمتی ٹوٹا چاول اور بریڈ سمیت 29 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔



کالم



مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ


مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…