بدھ‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2026 

اداکارہ عائزہ خان کی بچپن کی خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 28  جون‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی) ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر خوبصورت تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔نجی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل’میرے پاس تم ہو‘میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ عائزہ خان سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کافی متحرک رہتی ہیں اور روزمرہ کی مصروفیات سے وقتاً فوقتاً مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔عائزہ خان نے انسٹاگرام پر اور

ٹویٹر پر اپنی بچپن کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ دلہن کے سبز رنگ کے جوڑے میں بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ٹیچر نے پوچھا بڑی ہوکر کیا بنو گی؟ کسی دوست نے کہا ٹیچر، کسی نے کہا ڈاکٹر میں نے کہا دلہن۔‘‘واضح رہے کہ عائزہ خان معروف اداکار دانش تیمور کی اہلیہ ہیں، دانش تیمور بھی نجی ٹی وی چینل پر نشر کردہ ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جس میں ان کی اہلیہ عائزہ خان بھی موجود ہیں۔چند روز قبل ہی عائزہ خان کا ڈرامہ ’تھوڑا سا حق‘ اختتام پذیر ہوا جس میں عائزہ خان کے ہمراہ نامور اداکار عمران عباس نے مرکزی کردار نبھایا تھا اس سے قبل ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں بھی عائزہ نے نہایت ہی مختلف کردار بڑی خوبصورت سے نبھایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…