بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

حکومت کا عوام کو پٹرول قیمت میں 6روپے تک ریلیف حکومتی وزیرعمر ایوب کا عوام کو حیرت انگیز سرپرائز

datetime 27  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن)راتوں رات پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ اور عوام کی شدید ردعمل پر وفاقی وزراء نے وضاحتیں دینا شروع کر دیں ،وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز ،معاون خصوصی شہباز گل کے بعد وزیر پٹرولیم عمر ایوب نے بھی ٹوئٹر پر بیان داغ دیا ۔انہوں نے کہا کہ

گزشتہ ماہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے جبکہ روپے کی قدر بھی دوسے تین روپے کم ہوگئی ہے جس کی وجہ سے حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا، ان کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت پر حکومت نے عوام کو تقریباً 6 روپے تک ریلیف دیا ہے ،اعدادوشمار کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 31روپے اضافہ بنتا تھا تاہم حکومت نے 25.58فی لٹراضافہ کیا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ 24.31روپے فی لٹر بنتا تھا مگر حکومت نے 21.31روپے فی لٹر کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یکم جنوری کو پیٹرول کی قیمت 116.60فی لٹر تھی جبکہ ڈیزل 127.26 روپے فی لٹر فروخت ہورہا تھا تاہم پیٹرول کی قیمت میں 42 روپے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 47 روپے فی لٹر تک کمی کی گئی لیکن اب پیٹرول کی قیمت میں اضافہ 25روپے فی لٹر کیا گیا جو کہ جنوری کی قیمت سے اب بھی 17روپے فی لٹر کم ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے اضافہ کیا گیا جو کہ جنوری سے اب بھی 26روپے فی لٹر کم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…