نئی دہلی (این این آئی)بھارت نے چین کے ساتھ جاری سرحدی تنازعے کے حوالے سے سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے پار بھارتی فوج نے صورت حال کو یکطرفہ طور پر کبھی بھی تبدیل کرنے کی کوشش نہیں کی لیکن چینی فوج نے تمام متفقہ معاہدوں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق
بھارتی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر ایل اے سی پر صورت حال ایسی ہی رہی تو دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے ماحول مزید خراب ہوتا جائے گا۔ قبل ازیں چوبیس جون کو بھارت اور چین کے سفارت کاروں نے بات چیت کے بعد سرحد پر کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کیا تھا، جس کے ایک روز بعد بھارت کی جانب سے یہ بیان جاری کیا گیا۔