اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

آخری لمحات کی درد ناک صورتحال بیان کرنا پائلٹوں کے اہلخانہ کیلئے بہت تکلیف دہ اور زندگی بھر کا روگ بن سکتا ہے،ماہرین نے بڑااعتراض اٹھادیا

datetime 25  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)طیارہ حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے پر ماہرین نے اعتراض اٹھادیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کراچی میں ہوئے پی آئی اے طیارہ حادثے کی عبوری تحقیقاتی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی۔

انہوں نے کھلے عام حادثے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے یہاں تک بتا دیا کہ حادثہ سے پہلے دونوں پائلٹ آپس میں کورونا وائرس کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے اور آخری لمحات میں پائلٹ کے منہ سے یا اللہ نکلا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ماہرین نے رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ غلام سرور خان نے طیارے کے کاک پٹ وائس ریکارڈر میں محفوظ پائلٹوں کی باہمی گفتگو عام کرکے شہری ہوا بازی کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی جس کے منفی نتائج آسکتے ہیں۔شہری ہوا بازی کے قوانین کے ماہرین کے مطابق حادثہ کے شکار طیارے کے کاک پٹ وائس ریکارڈر میں محفوظ پائلٹوں کی باہمی گفتگو کو انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے قوانین کے تحت تحفظ حاصل ہے اور اس گفتگو کو عام نہیں کیا جاسکتا۔شہری ہوا بازی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آخری لمحات کی درد ناک صورت حال بیان کرنا پائلٹوں کے اہل خانہ کیلئے بہت تکلیف دہ اور زندگی بھر کا روگ بن سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…