اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سونے کی قیمت میں فی تولہ مزید 2 ہزار روپے کا اضافہ، اس طرح پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 5100 ہو گئی ہے جو کہ ملکی تاریخ کی بلند ترین قیمت ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت 2000 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی
قدر 105100 روپے ہوگئی۔10گرام سونے کی قیمت 1715 روپے اضافے سے 90106 روپے ہے جب کہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 20 ڈالر اضافے سے 1777 ڈالر فی اونس ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت1100روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 3100روپے نئی کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔