جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

’’آپ دونوں تو وزیراعظم بننا چاہتے ہیں اس میں کیا شک ہے‘‘ وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی کی تفصیلات سامنے آگئیں 

datetime 23  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی کی تفصیلات سامنے آگئیں ، کابینہ میں بھی وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے انٹرویو پر گرما گرم بحث ہوئی ہے۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فواد چوہدری کے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے

انٹرویو پر وفاقی وزراء اسد عمر اور شاہ محمود نے اعتراض اٹھایا اور احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری نے انتہائی غیر ذمہ داری دکھائی ہے۔اس پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلے پورا انٹرویو سُن لیں، انٹرویو کے دوران سہیل وڑائچ نے تجزیے کے لیے کہا تھا، یہ میرا تجزیہ ہے کہ جہانگیر ترین، اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی لڑائی نے تحریک انصاف میں سیاسی عناصر کو نقصان پہنچایا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے فواد چوہدری کو مزید بات کرنے سے روک دیا اور کہا کابینہ ارکان گفتگو میں احتیاط اور اتحاد قائم رکھیں۔ دوران اجلاس ایک موقع پر وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا بھی اسد عمر اور شاہ محمود قریشی پر برس پڑے۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ آپ دونوں تو وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں، اس میں کیا شک ہے؟ آپ کی لڑائی سے حکومت کا نقصان ہوا ہے۔انہوں نے ساتھی وزراء پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں ‘سب اچھا ‘کی رپورٹ دی جاتی ہے جب کہ کارکردگی کچھ اور ہے۔ وزیراعظم نے فیصل واوڈا کو بھی مزید بات کرنے سے روک دیا اور وزراء کو 6 ماہ میں کارکردگی بہتر بنانے کا الٹی میٹم دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے مشیران اور معاونین خصوصی سے دہری شہریت کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…