ملتان (این این آئی) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ مقتدر حلقوں سے ہاتھ جوڑ کر گزارش کرتا ہوں کہ موجودہ پارلیمنٹ کو اپنی مدت پوری کرنے دیں کیونکہ اِن ہاؤس تبدیلی لاکر بھی مسائل حل نہیں ہوں گے، جنوبی پنجاب کا صوبائی دارالحکومت ملتان ہونا چاہیے، شوگر مافیا کو بچانے کیلئے عمران خان خود اس پر پردہ ڈال رہے ہیں۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ
ملک کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ شاہ محمود کہتے ہیں کہ کورونا کام نہیں کرنے دے رہا اس لیے میں ناراض اتحادیوں کو منا رہا ہوں۔ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے کورونا کی وبا کنٹرول سے مکمل طور پر باہر ہوچکی ہے۔مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ اِن ہاؤس تبدیلی کے حق میں نہیں ہوں اگرچہ یہ قانونی طریقہ ہے۔ لگ رہا ہے کہ عمران خان خود جائیں گے تو پارلیمنٹ گرا کر جائیں گے۔ ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں کہ پارلیمنٹ کو چلنے دیں۔ عمران خان نے شوگر بحران پر خوبصورتی سے پردہ ڈال دیا ہے۔ بحران کے ذمہ داروں کو سزا نہیں ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دشمن قوتیں سازش کر رہی ہیں کہ پاکستان کا نقشہ آئندہ پانچ سالوں میں تبدیل ہو اور بلوچستان کو علیحدہ کیا جائے۔ بلوچستان کی قیادت سے کوئی بھی بات نہیں کر رہا جو مسائل کا سبب بن رہا ہے۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ مقتدر حلقوں سے ہاتھ جوڑ کر گزارش کرتا ہوں کہ موجودہ پارلیمنٹ کو اپنی مدت پوری کرنے دیں کیونکہ اِن ہاؤس تبدیلی لاکر بھی مسائل حل نہیں ہوں گے، جنوبی پنجاب کا صوبائی دارالحکومت ملتان ہونا چاہیے، شوگر مافیا کو بچانے کیلئے عمران خان خود اس پر پردہ ڈال رہے ہیں۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ ملک کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ شاہ محمود کہتے ہیں کہ کورونا کام نہیں کرنے دے رہا اس لیے میں ناراض اتحادیوں کو منا رہا ہوں۔