اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان نگل گیا، انتہائی افسوسناک واقعہ

datetime 21  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہرقائد میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان نگل گیا، سچل گوٹھ میں17 سالہ تنویر نے ٹک ٹاک بناتے ہوئے خود کو گولی مار لی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سچل گوٹھ کا رہائشی نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے اپنی زندگی ہار بیٹھا، ایڈونچر سے بھرپور ویڈیو بنانے کے چکر میں لڑکے نے خود کو ہی گولی مار لی۔پولیس کے مطابق تنویر کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، پستول کس کا تھا تفتیش کی جارہی ہے۔ جبکہ اس بات کا بھی

پتا لگایا جارہا ہے کہ آیا وہ اکیلے ویڈیو بنارہا تھا یا کوئی اور بھی اس کے ساتھ تھا۔پولیس اس پہلو پر بھی تفیتیش کررہی ہے کہ آخر کیا نوبت آئی کہ ملزم نے خود کو گولی مارلی۔خیال رہے کہ ملک میں اسی ناعیت کے درجنوں حادثات پیش آچکے ہیں۔ سوشل میڈیا پراپنی تشہیر کے لیے ہر شخص بالخصوص نوجوان نسل مختلف طریقے اپنا رہے ہیں، خاص طور پران دنوں ٹک ٹاک کے ذریعے ہر خاص و عام اپنی ویڈیوز بناکر لائک اور شیئر چاہ رہا ہے تاکہ بڑے پیمانہ پر لوگ اسے پہچان سکیں۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…