اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

پاکستان کے دینی و اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت، 13 دینی جماعتوں کا دھماکہ خیز اعلان

datetime 21  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)13 دینی جماعتی اتحادتحفظ ختم نبوت الائنس پاکستان کے سرپرست پیرسلمان منیر کنوینئرعلامہ محمدممتازاعوان جے یوآئی کے رہنماحافظ حسین احمدجمعیت علماء اہلسنت کے سربراہ مفتی غلام حسین نعیمی جے یوپی کے رہنماسردارمحمدخان لغاری جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیرڈاکٹرفریداحمدپراچہ ورلڈپاسبان ختم نبوت کے نائب امیرمولانامحمدالیاس چنیوٹی (ایم پی اے)مسلم لیگ علمائومشائخ ونگ کے

چیئرمین پیرسید ولی اللہ شاہ بخاری متحدہ جمعیت اہلحدیث کے جنرل سیکرٹری شیخ محمدنعیم بادشاہ جمعیت اہلسنت کے رہنماپیرجمشیداحمدنورانی تحریک ملت جعفریہ کے رہنماحافظ کاظم رضا نقوی چاروںمسالک علماء بورڈکے چیئرمین حافظ شعیب الرحمن قاسمی مجلس احرار اسلام کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانامحمدیوسف احرارمصطفائی جسٹس مومنٹ کے چیئرمین میاںمحمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ اورلاہورمتحدہ علماء کونسل کے صدرحافظ محمدنعمان حامدجنرل سیکرٹری مولانامحمداسلم ندیم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میںامریکہ کی طرف سے قانون تحفظ ختم نبوت وناموس رسالتؐ کی متعددشقوںاورپاسپوٹ میںمذہب کاخانہ ختم کرنے کے مطالبے کو پاکستان کے دینی واندرونی معاملات میںکھلی مداخلت پرسخت احتجاج کیااوراس امریکی مطالبے کومداخلت فی الدین اوربین الاقوامی قوانین کی بھی صریحاًخلاف ورزی قراردیاہے دینی رہنمائوںنے کہاکہ امریکہ کی اس شیطانی مطالبہ سے 22کروڑغیوراسلامیان پاکستان کے جزبات سخت مجروح ہوئے ہیںکیونکہ مسلمان اپناسب کچھ قربان کرسکتے ہیںلیکن وہ آقاؐ کی نبو ت ورسالت کیخلاف کسی بھی ناپاک سازش کوہرگزہرگزبرداشت نہیںکرسکتے انہوںنے کہاکہ امریکہ کی قادیانی فتنہ کی حمایت تمام اسلام پسنداورمحب وطن عناصر کیلئے انتہائی لمحہ فکریہ ہے امریکی حمایت سے ثابت ہوگیاہے کہ قادیانی امریکہ واسرائیل اوربھارت کے جاسوس ہیںقادیانی کھاتے پاکستان کاہیںلیکن گاتے پاکستان دشمنوںکاہیںاس لیئے قادیانیوںکی تمام ترسرگرمیوںپرکڑی نگاہ رکھی جائے ۔نیزدینی رہنمائوںنے مزیدکہاکہ دنیاکی کوئی طاقت ختم نبوت وناموس رسالتؐ کے تحفظ اورانسدادفتنہ قادیانیت قانون کے کسی بھی حصے یاشق کوہرگزہرگزختم نہیںکراسکتی مسلمان اپناتن،من،دھن،مال وجان اوراولادسب کچھ قربان کرسکتے ہیںلیکن وہ ختم نبوت کے ڈاکوںکی کسی بھی حمایت کوقطعی طورپربرداشت نہیںکرسکتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…