لاہور (این این آئی)سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں کورونا وباء کے پیش نظر منہ ڈھاپننے کی پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، اس ضمن میں حکومتی گائیڈ لائنز پر من و عن عمل درآمد کرواتے ہوئے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی
جائے گی۔ حکومتی احکامات کی روشنی میں کورونا ایس او پیز کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے گا ۔ ذوالفقارحمید کا مزید کہنا تھا کہ لاہور پولیس کورونا وباء کے تدارک کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ شہریوں کو بغیر ماسک کے پولیس دفاتر اور خدمت مراکز میں پہلے ہی کوئی سروس فراہم نہیں کی جارہی ہے۔