پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

بھارت کو پاکستان کا امن ایک آنکھ نہیں بھاتا، پاکستان میں موجود اپنے سلیپر سیلز کو متحرک کر سکتا ہے،خوفناک بھارتی چہرہ بے نقاب

datetime 21  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے مختلف علاقوں میں موجود سلیپرسیلز کو متحرک کرسکتا ہے، ہمیں ایسے واقعات کا غور سے جائزہ لینا ہوگا۔شمالی وجنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں کیپٹن اور سپاہی کی شہادت پر بیان دیتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیرستان ہو یا ایل او سی پر فائرنگ، بھارت کو پاکستان کا امن ایک آنکھ نہیں بھاتا، بھارت افغانستان میں بھی امن نہیں چاہتا اور وہاں بھی تخریب کار کا کردار ادا کررہا ہے۔وزیرخارجہ کا

کہنا تھا کہ بی جے پی کی سرکار بے پناہ دبا میں ہے، لداخ میں رسوائی پر سوالات اٹھ رہے ہیں، ان سوالات سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارت پاکستان کے مخلتف علاقوں میں موجود سلیپرسیلز کو متحرک کرسکتا ہے، کراچی میں ایسے واقعات ہوئے ہیں، بھارت لائن آف کنٹرول میں بھی سیزفائرکی خلاف ورزیوں میں اضافہ کرسکتا ہے، ہمیں ایسے واقعات کا غور سے جائزہ لینا ہوگا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نئی صورتحال پر اوآئی سے کے وزرائے خارجہ سے کل رابطہ کروں گا، بھارت کی حرکتیں نامناسب ہیں۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…