اسلام آباد (این این آئی)رہنما پیپلز پارٹی ممبر قومی اسمبلی قادر پٹیل نے شہباز گل کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی بات سمجھنے کا عمران خان میں شعور نہیں شہباز گل چھان بورا ہیں ۔ ایک بیان میں قادر پٹیل نے کہاکہ شھباز گل
این آئی سی وی ڈی کا مطلب ہی نہیں سمجھتے ، سکھر میں این آئی سی وی ڈی دیکھتے تو ضرور شرمسار ہوتے ، عمران خان نے شوکت خانم ٹرسٹ کو کمائی کا ذریعہ بنایا ہے،عمران خان شوکت خانم ہسپتال قومی تحویل میں دیں ۔