لاہور(این این آئی) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ حکومتی ترجمانوں کو اپنے بجٹ ٹیکس فری بجٹ کہتے شرم آنی چاہیے،بجٹ سے قبل ہی آئی ایم ایف کے کہنے پردو سو فیصد مہنگائی میں اضافہ کردیا گیا۔ فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے
عظمی بخاری نے کہاکہ بے شرم ترجمانوں کا ٹولہ ڈھٹائی کے ساتھ اپنے آقا کی نا اہلی کا دفاع کررہا ہے۔نوازشریف 5.8فیصد ترقی کی شرح چھوڑ کرگئے۔نالائق اعظم نے ترقی کی شرح 68سالہ تاریخ میں پہلی بار منفی کردی ہے۔خوشامدی بھگوڑے پہلے نواز اور شہباز کے پیچھے چھپ رہے تھے اب کورونا کو آڑ بنالیا ہے۔مسلم لیگ(ن)نے اپنے پانچوں بجٹ میں سرمایہ دار طبقے پر ٹیکس لگائے۔تحریک فساد کے دونوں بجٹ غریب دشمن اور امیر کی دولت کا تحفظ کرنے کیلئے پیش کیے گئے۔بجٹ سے قبل ہی آٹا ،چینی،گھی ،دالیں،سبزیاں،اجناس اور بیکری کی قیمتیں آسمان کی بلندیوں پر پہنچ چکی تھی۔نالائق اعظم اور ڈمی وزیراعلی نے صرف کاغذی کاروائی پوری کرنے کیلئے بجٹ پیش کیے۔کرپٹ اور چور حکمرانوں نے پورا ملک ہی آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔سونامی،تبدیلی اور نیا پاکستان قوم کیلئے وبال جاں بن چکے ہیں۔قوم آج دوبارہ نوازشریف کا پاکستان مانگ رہے ہیں