جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

رواں مالی سال اب تک  پی ایس ڈی پی کی مد میں کتنے فنڈز کا اجراء کیا گیا؟تفصیلات جاری کردی گئیں

datetime 20  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)رواں مالی سال کے وفاقی ترقیاتی پروگرام کے ریلیز  ہونے والے فنڈز  کی تفصیلات جاری کر دی گئیں جس کیمطابق رواں مالی سال اب تک  پی ایس ڈی پی کی مد میں611ارب 83 کروڑ روپے  سے زائد کے فنڈز کا اجراء ہوا ۔ دستاویز کے مطابق حکومت نے وفاقی وزارتوں اور ڈویڑنز کیلئے272 ارب 73 کروڑ روپے زائد کے فنڈز جاری کئے، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے

ترقیاتی منصوبوں کیلئے 173 ارب 53 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئی، سیکیورٹی کی صورتحال بہتری کیلئے 49 ارب 73 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 43ارب 56 کروڑ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔دستاویز کے مطابق کابینہ ڈویژن کیلئے 35 ارب 18 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 28 ارب28 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئی۔ دستاویزات کے مطابق وزارت آبی وسائل کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے103 ارب  روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے، ریلوے ڈویڑن کیلئے 8 ارب 67 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز کا اجراء کیا گیا۔ دستاویز کے مطابق خیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع کے 10 سالہ ترقیاتی پلان کیلئے 23 ارب روپے کی رقم جاری کی گئی،ضم شدہ اضلاع کے دیگر منصوبوں کیلئے 14 ارب 87 کروڑ روپے جاری کئے گئے، این ٹی ڈی سی اور پیپکو کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 20 ارب 65 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے، وزارت ریلوے کیلئے 10 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی فنڈز کا اجراء کیا گیا۔ دستاویز کے مطابق وزارت خزانہ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 8 ارب روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئی ہے،دستاویز کے مطابق وزارت قومی تحفظ خوراک کے لئے 8 ارب روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئی،وزارت قومی صحت کے منصوبوں کیلئے7 ارب 64 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…