جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کل طاقتور ترین سورج گرہن ، کس وقت دن رات میں تبدیل ہوجائے گا؟ماہرین امراض چشم نے شعاعوں کے خطرناک اثرات سے آگاہ کردیا

datetime 20  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)اتوار کو ہونے والا سورج گرہن کراچی میں 100 فیصد دیکھا جاسکے گا جبکہ سورج گرہن کے باعث 11 بجکر 25 منٹ پر دن رات کا منظر پیش کرے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو پاکستان میں سورج گرہن 9 بجکر45 منٹ پر شروع ہوگا اور دوپہر ایک بجکر 10 منٹ پر ختم ہوگا۔ جبکہ 11بجکر25 منٹ پر مکمل سورج گرہن ہونے سے دن رات میں تبدیل ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، بلوچستان اور کے پی کے میں 90 فیصد سورج گرہن ہوگا جب کہ کراچی میں 100 فیصد سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔ سورج گرہن آسٹریلیا سے لیکر یورپ تک دیکھا جاسکے گا اس کے علاوہ وسطی ایشیاء اور ایشیائی ممالک میں بھی لوگ سورج گرہن دیکھ سکیں گے۔دوسری جانب ماہرین امراض چشم نے 21 جون کو ہونے والے سورج گرہن کو انسانی آنکھوں کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق سورج گرہن کے دوران الٹرا وائلٹ شعائیں نکلیں گی جو انسانی آنکھوں کی بینائی ہمیشہ کے لیے ختم کرسکتی ہیں۔ماہرین امراض چشم کے مطابق سورج گرہن کے دوران 2 گھنٹے تک شعائیں انتہائی خطرناک ہوں گی، لہٰذا شہری سورج گرہن کے دوران گھروں میں رہیں، سورج کی شعائیں ریٹینا پر کالا دھبا ڈال سکتی ہیں، سورج کو براہ راست دیکھنے والوں کی بینائی ہمیشہ کے لیے ختم ہوسکتی ہے، جب کہ سورج گرہن کے دوران خواتین اور بچوں کو خصوصی اختیاط کی ضرورت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…