اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکو مت نے ملازمتوں سے برطرف اوورسیز پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے خصوصی پورٹل بھی تیار کرلیا گیا ہے۔ملازمتوں سے برطرف ہونے والے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اوورسیز ایمپلائمنٹ کوآپریشن کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے جس کے تحت ملازمتوں سے محروم ہو کر وطن واپس آنے والے
دوبارہ روزگار کے اہل ہو سکیں گے اس سلسلے میں معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ جن کی بیرون ملک نوکری ختم ہو چکی ہے وہ خود کو رجسٹر کریں، حکومتی کوشش سے دوبارہ باہر ملازمت کے اہل اور رجسٹریشن سے سرٹیفائڈ ٹریننگ حاصل کرنے کے اہل ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ اوورسیز پاکستانی حکومت کی طرف سے مالی مدد بھی حاصل کر سکیں گے۔