اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

رواں سال ملک کے بڑے شہروں پر اربن فلڈنگ کا خطرہ منڈلانے لگا ، خوفناک پیش گوئی

datetime 19  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے پری مون سون تیاری کانفرنس سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہرسال مون سون کی بارشوں سے سیلاب کا خطرہ رہتا ہے، لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیئر آؤٹ برسٹ سے بھی نقصانات ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا اور ٹڈیوں کی صورتحال میں

آنے والا مون سون سیزن مربوط حکمت علی کا تقاضا کررہا ہے لہٰذا ہمیں روایتی تیاری کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ اربن فلڈنگ امکانات اس سیزن میں زیادہ ہیں اور بڑے شہروں میں سیلاب آنے کے امکانات ہیں لہٰذا ارلی وارننگ کے انتظامات سمیت مقامی اداروں کی سطح پر تیاری کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے نے نیشنل کانٹیجنسی پلان بنایا ہے، تمام شراکت داروں سے مشاورت کی گئی ہے، پراعتماد ہوں کہ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی مکمل تیار رہیں گی۔چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کراچی میں حکام سے گذارش ہے کہ تمام نالے صاف کروائيں جب کہ حیدر آباد، سکھر، لاہور، گوجرانوالہ، جہلم، راولپنڈی اور نوشہرہ ميں بھی فوری توجہ کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے رواں سال جولائی سے ستمبر کے دوران ملک میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال ملک بھر میں مون سون کی اچھی بارشوں کا امکان ہے، مون سون بارشوں سے ملک کے مشرقی دریاؤں میں سیلابی صورت حال ہوسکتی ہے اور بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ رہے گا۔گزشتہ سال بھی کراچی میں مون سون بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے اور دیگر واقعات میں درجنوں افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…