جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

سپریم کورٹ کا جسٹس فائز عیسیٰ کیس کا فیصلہ، حکومت نے بھی حکمت عملی طے کر لی

datetime 19  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے حکومت کی آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کی گئی۔ذرائع کے مطابق اہم قومی فیصلوں کے بارے میں کور کمیٹی کو اعتماد میں لیا گیا۔ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے ا جلاس میں وفاقی وزرا، پارٹی کی سینئرقیادت شریک ہوئی۔

لیگل ٹیم نے کور کمیٹی کو جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس کے فیصلے پر بریفنگ دی۔ بریفنگ کے بعد کور کمیٹی اجلاس میں فیصلے کے قانونی پہلووں کا جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی اور نظر ثانی اپیل دائر کرنے سمیت مختلف آپشنز کا جائزہ لیا گیا۔ قانونی ٹیم نے ر کمیٹی کو مختصر فیصلے اور ریفرنس کے دفاع میں اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کورونا کی وباء، قومی و عالمی چیلنجزپر کور کمیٹی سے مشاورت بھی کی اور کہا کہ ایس اوپیز پر عمل درآمد کیلئے سختی شروع کردی گئی ہے تاہم وہ مکمل لاک ڈاؤن کے حق میں نہیں ہیں سمارٹ لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔ کور کمیٹی نے اتحادیوں کے تحفظات اور دیگر معاملات پر بھی غور کیا اور اس حوالے سے مذاکراتی کمیٹی نے اتحادیوں سے رابطو ں بارے آگاہ کیا۔کور کمیٹی اجلاس میں ملکی معاشی اور سلامتی کی صورتحال پر بحث کی گئی۔ عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے حکومت کی آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کی گئی۔ذرائع کے مطابق اہم قومی فیصلوں کے بارے میں کور کمیٹی کو اعتماد میں لیا گیا۔ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے ا جلاس میں وفاقی وزرا، پارٹی کی سینئرقیادت شریک ہوئی۔لیگل ٹیم نے کور کمیٹی کو جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس کے فیصلے پر بریفنگ دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…