اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی پالیمنٹیرین کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ نے ایک پاکستان سے چار پاکستان بنا دیئے ہیں ،ایک پاکستان جس میں عمران، علیمہ اینڈ فرینڈز ناقابل احتساب ہیں،دوسرے پاکستان میں مخالفین کو احتساب کی آڑمیں نشانہ بنایا جاتا ہے تیسرے پاکستان میں مالیاتی سہولت کار سیٹھوں کو
پیکج دیکر قومی خزانہ لٹایا جا رہا ہے ۔چوتھے پاکستان میں اسٹیل ملز سے ملازمین کی برطرفیاں اور مزدوروں کا معاشی استحصال کیا جا رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ بڑھانے کے لئے پیسے نہیں معاونیں کو بھاری تنخواہ دی جا رہی ہے۔عمران خان ملک کواینمل فارم ہاؤس نہ سمجھے۔