اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ سرداراخترجان مینگل کے ساتھ معاہدے پر آج بھی قائم ہوں،سرداراختر مینگل کے ساتھ رابطے میں ہوں سیاست میں بات چیت جاری رہتی ہے تاہم حکومت کو کوئی پریشانی نہیں ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کیلئے کچھ پریشان کن نہیں ہے سیاست میں بات چیت جاری رہتی ہے، ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے انہوں نے کہاکہ سرداراختر مینگل کے ساتھ معاہدے پر آج بھی قائم ہیں
اگرسرداراختر مینگل سمجھتے ہیں کہ معاہدے پر پیشرفت نہیں ہوئی تو آئیں بیٹھ کر بات کرتے ہیں،بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سے رابطے میں ہوں اطمینان اور تسلی بحال کرنے کی کوشش کرینگے وہ ایک سیاسی شخص ہے اور اپنے فیصلے میں آزاد ہے،حکومت کی اتحادیوں سے بات چیت جاری ہے کورونا کے باعث ملک سے باہر جانا کام ہوگیا ہے اتحادیوں کے ساتھ معاملات کو خود دیکھوں گا، پاکستان کے مفادات کا دفاع کرنا آتا ہے اور ہم کریں گے۔