اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی اوسط عمرکتنی؟نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  نےچونکا دینے والی  رپورٹ  جاری کر دی

datetime 19  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی اوسط عمر 60 سال بتائی گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 74 فیصد افراد کی عمر 50 سال سے زائد ہے جبکہ کورونا سے جاں بحق 73 فیصد افراد پہلے سے مختلف دائمی بیماریوں کا شکار تھے۔ پاکستان میں اموات کی شرح کی بات کی جائے تو پاکستان میں اموات کی شرح 1.93 فیصد ہے

جبکہ عالمی سطح پر یہ شرح 5.37 فیصد ہے۔خیال رہے کہ ملک بھر میں مہلک وائرس کے مصدقہ کیسز کی یومیہ تعداد میں مسلسل تیسرے روز بھی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ گزشتہ 3 روز کے اعداد و شمار دیکھے جائیں تو پتا چلتا ہے کہ پاکستان میں یومیہ رپورٹ ہونے والی کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 16 جون کو رپورٹ ہونے والے نئے مصدقہ کیسز کی تعداد 5 ہزار 839 تھی، اسی طرح 17 جون کو 5 ہزار 358 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ ہونے والے نئے کیسز کی تعداد 5 ہزار سے کم ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے نئے رپورٹ ہونے والی کیسز کی تعداد 4 ہزار 944 ہے۔مزید گزشتہ کچھ دنوں کا جائزہ لیا جائے تو پاکستان میں 9 جون کو رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 5 ہزار 385 تھی، 10 جون کو 5 ہزار834 افراد متاثر ہوئے، 11 جون کو 6 ہزار 397 نئے کیسز سامنے آئے، 12 جون کو 6 ہزار 472، 13 جون کو 6 ہزار 825، 14 جون کو 5 ہزار 248 جبکہ 15 جون کو سامنے آنے والے کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 4 ہزار 443 رہی۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کے باوجود ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث 136 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی کل تعداد 3 ہزار 229 ہو گئی ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 65 ہزار 62 ہو گئی ہے جن میں سے 59 ہزار 711 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک پاکستان میں مجموعی طور پر 10لاکھ 11 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…