اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود نے ایک بار پھر بھارت پر واضح کیا ہے کہ آپ نے ہاتھ یا آنکھ اٹھائی تو فروری کو یاد رکھنا ،ہم تمہاری گیدڑ بھبکیوں میں نہیں آئیں گے،آج بھارت تنہا ہے ،نیپال، بھوٹان اور سری لنکابھی بھارت کیخلاف ہے،افغانستان بھی سوچ رہا ہے کہ امن و امان میں رخنا بھارت ڈال رہا ہے،بھارت کو واک اوور ہم نے نہیں ،
کسی اوور نے دیا ہے،پاکستان 2025 -26 کیلئے سلامتی کونسل کی رکنیت کا خواہشمند ہے،ہمیں آج سے کمپین کرنے کی ضرورت ہے، سعودی عرب ، یو اے ای سمیت دوسرے ممالک میں لیبر ورکر کو پہلے پاکستان لایا جائیگا اس حوالے سے وزیر اعظم نے انٹر نیشنل فلائٹ چلانے کی منظوری دیدی ۔ جمعہ کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینٹ میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہاکہ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانی سیلف قرنطینہ ہونگے ،سعودی عرب، یو اے ای سمیت دیگر ممال کے لیبر ورکر پہلے وطن واپس لایا جائیگا ،وزیراعظم نے انٹرنیشنل فلائٹ چلانے کی منظوری دیدی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہندوستان 2013سے سیکیورڑی کونسل کا رکن بننے کیلئے مہم چلا رہا تھا ،2013میں پی ٹی آئی کی حکومت تھی نہ میں وزیر خارجہ ،انہوںنے کہاکہ ہندوستان کو واک اوور ہم نے نہیں بلکہ کسی اوور نے دیا ہے۔ غیر مستقل رکن بننے کیلئے کئی سال کی مہم درکار ہوتی ہے،پاکستان 2025 -26 کیلئے سلامتی کونسل کی رکنیت کا خواہشمند ہے،اس کیلئے ہمیں آج سے کمپین کرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ آج بھارت کی کیفیت یہ ہے کہ چین بھی بھارت کے پانچ اگست کے اقدام کو مسترد کر دیا،چین کی سوچ کیا ہے میں جانتا ہوں،آج بھارت تنہا ہو رہا ہے،آج نیپال، بھوٹان اور سری لنکابھی بھارت کیخلاف ہے،افغانستان بھی سوچ رہا ہے کہ امن و امان میں رخنا بھارت ڈال رہا ہے،آپ نے ہاتھ اٹھایا یا آنکھ اٹھائی تو فروری کی طرح یاد رکھنا ،ہم تمہاری گیدڑ بھبکیوں میں نہیں آئیں گے،یقینا بھارت بڑا ملک اور معیشت ہے۔