اسلام آباد(آن لائن) وزارت داخلہ کی جانب سے غیرملکیوں کے ویزے کی مدت میں دو ماہ کی توسیع کردی کے تحت امریکی شہری سنتھیارچی کو بھی اب 31اگست تک پاکستان میں قیام کر سکیں گی۔ جمعرات کے روز وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں
مزید دو ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ وزارت داخلہ نے غیر ملکیوں کے ویزوں کی معیاد 31اگست تک بڑھا دی ہے جس کے بعد پیپلز پارٹی رہنمائوں رحمان ملک، یوسف رضا گیلانی اور دیگر پر جنسی ہراسگی کا الزام لگانے والی امریکی شہری سنتھیارچی کے ویزے کی مدت میں بھی دوماہ کی توسیع ہوگئی ہے۔