اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

جج صاحب نے اپنا حساب دینا ہے، باقی سب نے اپنا، سب قابل احتساب ہیں، کوئی ملک و آئین سے بڑا نہیں، جسٹس فائز عیسیٰ کیس پر معروف صحافی کا حیرت انگیز ٹوئٹ

datetime 18  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی ارشاد بھٹی نے جسٹس فائز عیسیٰ کیس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ فرض کریں عمران خان، وفاقی کابینہ بلکہ پوری قوم کی جائیدادیں برطانیہ میں ہوں اور سب جائیدادیں ناجائز پیسے سے بنائی گئی ہوں تو کیا اس سے جسٹس فائز عیسیٰ کے اہل خانہ کی جائیدادوں کا مسئلہ حل ہو جائے گا، نہیں ہوگا، جج صاحب نے اپنا حساب دینا ہے، باقی سب نے اپنا، سب قابل احتساب ہیں،

کوئی ملک، آئین سے بڑا نہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے عدالتی اجازت کے بعد ویڈیو لنک کے ذریعے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے جس پر عدالت عظمیٰ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے پاس مقدمہ میرٹ پر سننے کا حق نہیں ہے اس معاملے پر فیصلہ متعلقہ اتھارٹی نے کرنا ہے جبکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ججز دوسرے پبلک آفس ہولڈرز سے زیادہ جوابدہ ہیں،عدالت اپنے اختیارات پر سمجھوتہ نہیں کرے گی، جج کیخلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی کیلئے ٹھوس شواہد ہونے چاہئیں،سوال یہ ہے کہ کیسے پتہ چلا کہ لندن میں جائیدادیں ہیں، آؤ جائیدادیں ڈھونڈیں،آؤ جائیدادیں ڈھونڈیں کا اختیار کدھر سے حاصل کیا گیا؟ حکومت کو جسٹس عیسیٰ کی اہلیہ کا درست نام کیسے پتہ چلا؟ملک میں احتساب کے نام پر تباہی ہورہی ہے، اس پر بھی لکھیں گے، میں اپنی تفصیلات آرام سے نہیں لے سکتا تو ایک جج کی تفصیلات وحید ڈوگر کے پاس کیسے آئی،اثاثہ جات وصولی یونٹ وفاقی حکومت کیسے ہوگئی، اے آر یو نے ایف بی آر سے ٹیکس سے متعلق سوال کیسے کیا، یونٹ کسی شہری کو قانون کے بغیر کیسے چھو سکتا ہے؟قانون سے باہر کام میں حکومت کی بدنیتی نظر آئے گی۔ جمعرات کو عدالت عظمیٰ میں جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 10 رکنی فل کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے اپنے خلاف صدارتی ریفرنس کو چیلنج کرنے کیلئے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی، جہاں طویل سماعت کی ابتدا میں ہی عدالت نے جسٹس عیسیٰ کی گزشتہ روز کی پیشکش کو قبول کرلیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…