اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

سردار اختر جان مینگل بھی حکومت مخالف تحریک کے لیے سرگرم؟مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، حکومتی حلقوں میں ہلچل

datetime 18  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/کوئٹہ (آن لائن)وفاق میں پاکستان تحریک انصاف حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر سردار اختر جان مینگل بھی حکومت مخالف تحریک کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں سردار اختر جان مینگل جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ہیں۔ گزشتہ روز حکومتی اتحادی سردار اخترمینگل کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی

اختر مینگل اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات حکومتی حلقوں میں اضطراب پیداہوگیاہے،ذرائع نے بتایا ہے کہ اختر مینگل کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے موقع پربی این پی کی طرف سے سینیٹر جہانزیب جمالدینی اور جے یو آئی کی طرف سے مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا اسعد محمود اور دیگر بھی شریک ہیں،ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومتی بجٹ اور تحریک انصاف حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر غور کیا جائیگا۔ اختر مینگل اپنے 6 نکاتی ایجنڈے پرمولانا فضل الرحمن سے تبادلہ خیال کیا۔ غیرملکی نشریاتی ادارے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سرداراخترجان مینگل نے کہاکہ اس عرصے میں 418 افراد بازیاب ہوئے ہیں اور یہ وہ ہیں جنھوں نے ان سے رابطہ کیا یا ان کے ذریعے رہا ہوئے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ موجودہ دور حکومت میں بلوچستان سے 1500 کے قریب جبری گمشدگیاں ہوئی ہیں جبکہ اس عرصے میں 418 افراد بازیاب ہوئے ہیں اور یہ وہ ہیں جنھوں نے ان سے رابطہ کیا یا ان کے ذریعے رہا ہوئے ہیں۔ہم نے قومی اسمبلی میں لاپتہ 5128 افراد کی فہرست پیش کی تھی، اسی دوران مئی تک 500 مزید افراد کی گمشدگی کی ایک اور فہرست دی جبکہ 900 سے 1000 افراد کی ایک اور فہرست ہے جو ابھی تیار ہو رہی ہے یہ تمام لوگ تحریک انصاف کی حکومت میں لاپتہ ہوئے ہیں اس صورتحال سے واضح ہوتا ہے کہ ہمارے مطالبات اور بنیادی مطالبے پر کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی ہے

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…