اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

عمران صاحب عوام کورونا سے مررہے ہیں، اس وقت کتنے صحت کارڈز سے کورونا مریضوں کا علاج ہورہا ہے؟وہ منصوبہ کہاں ہے؟ ن لیگ کے وزیراعظم سے چبھتے ہوئے سوالات

datetime 18  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا ہے کہ عمران صاحب عوام کورونا سے مررہے ہیں، آپ کا ’انصاف صحت کارڈ‘ کہاں ہے؟۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نواز شریف کے صحت کارڈ سے تو غریبوں کا اعلاج ہوتا تھا،عمران صاحب نواز شریف جے صحت کارڈ سے تو عوام صحت یاب ہوتے تھے۔

انہوں نے کہاکہ ہسپتالوں میں افراتفری اور مریضوں کا سیلاب ہے، عمران صاحب آپ نے بے حسی کی چادر اورڑھ رکھی ہے،عمران صاحب قوم کو بتائیں کہ اس وقت کتنے صحت کارڈز سے کورونا مریضوں کا علاج ہورہا ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب خدا کا واسطہ ہے کہ پاکستان کے عوام کی زندگیوں سے کھیلنا بند کریں،عمران صاحب کورونا کے علاج کی ادویات مہنگی اور بازار سے غائب ہیں، وزیرصحت کہاں ہیں؟،عمران صاحب آپ وزیر صحت ہیں اور کورونا مریضوں کو وینٹی لیٹرز میسر نہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ وزیر صحت ہیں اور چند سو روپے کا آکسی میٹراس وقت ہزاروں روپے میں فروخت ہورہا ہے،عمران صاحب مرغی، انڈے، کٹے، بھینسیں، سبزیاں، دالیں، چینی سب کچھ مہنگا ہے، غریب کی صحت کیسے ٹھیک رہے گی؟،عمران صاحب مرغیاں اور انڈے تو آپ نے مفت قوم کو دینے تھے، وہ منصوبہ اب کہاں ہے؟ قوم کواس وقت پروٹین کی ضرورت ہے۔ مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا ہے کہ عمران صاحب عوام کورونا سے مررہے ہیں، آپ کا ’انصاف صحت کارڈ‘ کہاں ہے؟۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نواز شریف کے صحت کارڈ سے تو غریبوں کا اعلاج ہوتا تھا،عمران صاحب نواز شریف جے صحت کارڈ سے تو عوام صحت یاب ہوتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہسپتالوں میں افراتفری اور مریضوں کا سیلاب ہے، عمران صاحب آپ نے بے حسی کی چادر اورڑھ رکھی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…