جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

یاسمین راشد مزید اپنے عہدے پر رہنے کی اہل نہیں صوبائی وزیر صحت کے استعفیٰ کا مطالبہ سامنے آگیا

datetime 18  جون‬‮  2020 |

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ یاسمین راشد مزید اپنے عہدے پر رہنے کی اہل نہیں رہی استعفیٰ دیدینا چاہیے ،یاسمین راشد بطور وزیر صحت پنجاب ایک ناکام نالائق وزیر ثابت ہوئی ہیں۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان نے پہلے لاہوریوں کو گدھا کہا اب یاسمین راشد نے لاہوریوں کو جاہل کہہ دیا ہے۔تحریک انصاف کی لیڈر شپ نے قوم کی تذلیل اور ملک کو بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا،ایسے لوگوں کا ملک پر مزید مسلط رہنا ملک و قوم کیلئے خطرے کا باعث ہے۔انہوںنے کہاکہ جہالت اور تنگ نظری میں ڈوبی پی ٹی آئی جاہلوں کا مجمع ہے۔سیاسی جماعتوں کی لیڈرشپ اپنے کارکنوں کیلئے شعور اور رہنمائی کا باعث ہوتی ہیںلیکن تحریک انصاف نے نوجوان نسل کو گمراہ کرنے اور گالم گلوچ برگیڈ بنانے میں اولین کردار اد ا کیا ہے۔پی ٹی آئی کی لیڈرشپ نے ہر طبقے کی دل آزاری کی ہے۔اقلیتیں ،صحافی،فنکار ،سیاستدان اور بزنس مین سمیت ہر طبقے کو پی ٹی آئی نے ٹارگٹ کیا ہے۔بی این پی مینگل کے بعد دیگر اتحادی جماعتوں کو بھی جلد اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنا ہو گا۔پی ٹی آئی کی ہر ذلت،ناکامی اور نالائقی اتحادیوں کے کھاتے میں بھی شامل ہو رہی ہے۔اتحادی جماعتوں میں کچھ باشعور لوگ ہیں ان کو جلد از جلد کوئی فیصلہ کرنا ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…