منگل‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2024 

میڈیکل سٹوروں سے کرونا میں مددگار ’’ڈیکسا میتھاسون‘‘ غائب بلیک میں یہ دوا کتنے میں فروخت ہورہی ہے؟ہزاروں زندگیاں دائو پر لگ گئیں

datetime 18  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں کورونا وائرس کے لئے زندگی بچانے والی دوا قرار دیئے جانے کے بعد پاکستان کے مختلف علاقوں کے میڈیکل اسٹورز پر ڈیکسا میتھاسون کی گولیاں اور انجکشن غائب ہونا شروع ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں جناح ہسپتال،سول ہسپتال،عباسی شہید ہسپتال کے باہر میڈیکل اسٹورز پر ڈیکسا میتھاسون کی دوا نایاب ہوگئی اور کراچی کے مختلف میڈیکل سٹورز پر یہ دوا ناپید ہوچکی ہے۔ میڈیکل اسٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ منگل کی رات سے ہی اس دوا کی ڈیمانڈ شروع ہوگئی اور بدھ کی دوپہر تک یہ ختم ہوگئی ہے۔ ڈیکسا میتھا سون پر ذخیرہ اندوز فعال ہوگئے ہیں اور انہوں نے مارکیٹ سے دوا اٹھانا شروع کردی ہے۔دوسری جانب لاہور میں بھی یہ دوا شارٹ ہونا شروع ہوگئی ہے اور مختلف میڈیکل سٹورز پر یہ دوا دستیاب نہیں ہے ۔ ذرائع کے مطابق ذخیرہ اندوزی بڑھنے کی صورت میں اس انجکشن کی قیمت 2000 سے 3000 تک ہونے کا خدشہ ہے۔جبکہ  پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کےسینئر وائس چیئرمین عبدالصمد بڈھانی کے مطابق ڈیکسا میتھا سون انجکشن کی ہول سیل قیمت 450،ریٹیل قیمت 528 روپے تھی لیکن آج جیسے ہی ذخیرہ اندوزی شروع ہوئی تو اس کی قیمت 800 سے 1000 تک چلی گئی ہے اور اس کی فروخت روک دی گئی ہے

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…