کراچی (این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم وفاقی حکومت کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئے اور وفاق کی اکائیوں کے ساتھ مل کر کام کرے ۔مضبوط وفاق ہی جمہوریت، معاشی خوشحالی اور ملک کی عوام کی فلاح و بہبود کے مفاد میں ہے۔بدھ کو سندھ اسمبلی کے ایوان میں بجٹ تقریر کے اختتامی کلمات میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہماری شہید قائد اور مسلم دنیا کی
پہلی خاتون وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو نے کہا تھاپاکستان کے مستقبل کی ترقی، استحکام، حفاظت لوگوں کو با اختیار بنانے اور سیاسی اداروں کو پروان چڑھانے میں پنہاں ہے۔ میرا مقصد یہ ثابت کرنا ہے کہ آنے والی نسل کے دلوں اور ذہنوں کو صرف جمہوریت کے ذریعے ہی جیتا جاسکتا ہے۔انہوںنے کہا کہ قومی اتفاق رائے اور مشترکہ حکمت عملی سے لوگوں کے مسائل حل کرنے ہیں۔مسائل کے حل کے لئے ہمارے ملک کا آئین کئی آئینی فورم اور راستہ فراہم کرتا ہے۔ ہمیں آئین پر چلتے ہوئے قوم کے وسیع تر مفاد میں سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر سوچنا ہوگا۔ہم عوام کی خدمت کے لئے پر عزم ہیں۔ہم ملک کی خدمت کے لئے پر عزم ہیں۔ اس دھرتی کے ساتھ ہماری وفاداری کسی بھی شک سے بالاتر ہے۔ہماری قیادت نے امن، استحکام اور جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں۔انہوںنے کہا کہ ہماری پارٹی استحصال، امتیاز اور غیر جمہوری اقدار اور روایات کے سامنے ایک دیوار کی مانند کھڑی ہے۔ہم یقین دلاتے ہیں کہ سندھ کی عوام کی حمایت سے آنے والے ہر چیلنج کا کامیابی سے سامنا کریں گے۔ سندھ اسمبلی کے ایوان میں بجٹ تقریر کے اختتامی کلمات میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہماری شہید قائد اور مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو نے کہا تھاپاکستان کے مستقبل کی ترقی، استحکام، حفاظت لوگوں کو با اختیار بنانے اور سیاسی اداروں کو پروان چڑھانے میں پنہاں ہے۔