اسلام آباد ( آن لائن)معاونین اور مشیروں نے وزیر اعظم کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے،وزیر اعظم عمران خان کے واضح کے احکامات کے باوجود 10 معاون خصوصی اور مشیر اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرا سکے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ چینی اور آٹا بحران پر کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے اپنے تمام معاون خصوصی اور مشیروں کو اپنے اپنے اثاثوں کی تفصیلات 15 جون تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی ،ذرائع نے بتایا کہ اکثریتی معاونین
اور مشیروں نے اثاثوں کی تفصیلات مقررہ وقت پر جمع نہیں کرائیں جبکہ 8 معاونین اور مشیروں نے اثاثوں کی تفصیلا جمع کرادی ہیں ،ذرائع نے بتایا کہ علی نواز، معید یوسف اور ملک امین اسلم خان نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دیں ہیں،ذرائع نے بتایا کہ تاریخ گزر جانے کے باوجود دس معاون خصوصی اور مشیروں نے تاحال اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں ۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران کے 14 معاون خصوصی اور 5 مشیروں ہیں۔