جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

کوروناوائرس،زیادہ کیسز والے علاقے کو دو ہفتے کیلئے بند کرنے کا اعلان

datetime 17  جون‬‮  2020 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر کسی لاہوری کی میرے گزشتہ روز کے بیان سے دل آزاری ہوئی تو میں معذرت کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں زیادہ کیسز ہیں ان کی نشاندہی کرلی ، انہیں دو ہفتے کیلئے بند کیاجائے گا۔نجی ٹی وی پروگرام میں صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ فوڈ سپلائی چین کو نہیں روکیں گے جو لوگ نوکری پیشہ ہیں انہیں نہیں روکا جائے گا

کیونکہ ان کے پاس اپنا کارڈ ہوتاہے ، صحافیوں کو بھی کسی نہیں روکنا ہے ۔۔ وزیر صحت نے کہا کہ ہم نے پنجاب کے مریضوں کیلئے ایک ہزار ایکٹمر ا انجکشن بھی منگوائے ہیں۔ تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا کہ برطانیہ نے جس دوائی کا ٹیسٹ کیا ہے یہ بنیادی طورپر ایڈز کی دوائی ہے لیکن کہاجارہاہے کہ یہ کوروناوائرس کیلئے موثر ثابت ہوئی ۔ انہوں نے کہاکہ آرمی چیف نے شہبازشریف، شیخ رشید سمیت سیاستدانوں کو فون کران کی خیریت دریافت کی لیکن وزیراعظم کے عہدے کابھی ایک تقاضا ہے انہیں بھی چاہئے تھا کہ خیریت دریافت کرتے ۔ وزیراعظم کراچی میں ہیں امید ہے کہ وہ وزیراعلی سندھ کو آن بورڈ لیں گے ۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے عارف نظامی نے کہا کہ جب اپوزیشن کو دیوارکے ساتھ لگایاجائے گا تو وہ بھی احتجاج کرینگے ،مراد سعید جیسے نوجوان ارکان کو تھوڑی سے میچورٹی دکھانی چاہئے ۔انہوں نے عظمیٰ ٰکاردار کے حوالے سے کہا کہ لگتا ہے فون ٹیپ کرنے کا حکومت کا بہت بڑا نیٹ ورک ہے جس کا عظمی کاردار بھی شکارہوئیں ۔ انڈیا چین کشیدگی کے حوالے سے کہا کہ لداخ میں کارگل کی طرح بھارت کی ناکامی ہوئی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…