جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

عدالت مفروضوں پر کوئی حکم نہیں دے سکتی،بے نامی اکاؤنٹس اور  ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائی کی  درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا

datetime 17  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بے نامی اکاونٹس اور ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کی  درخواست مسترد کردی ۔ بد کو دور ان سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخوراست گزار کو ہدایت کی کہ ایف بی آر کو آپ نے درخواست دے دی اب وہ خود اس کو دیکھیں گے۔

وکیل نے کہاکہ بے نامی اکاؤنٹس اور ٹیکس چوری کے خلاف ایف بی آر کو درخواست دی،کارروائی نہیں ہوئی،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی کا نام بھی بے نامی پیسہ رکھنے والوں کی لسٹ میں شامل ہے۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ عدالت مفروضوں پر کوئی حکم نہیں دے سکتی، آپ نے ایف بی آر میں درخواست دی، اب ایف بی آر کو کام کرنے دیں۔وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ایف بی آر میں تین درخواستیں دیں مگر وہاں سے کوئی جواب نہیں ملا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ آپکی درخواست پر ایف بی آر اپنا کام کرے گا، اپکو جواب نہیں دے گا۔ چیف جسٹس نے درخواست گزار وکیل سے استفسار کیا کہ آپ بتائیں کیا اس کیس میں آپ کا کوئی ذاتی انٹرسٹ ہے؟ ۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ میرا کوئی ذاتی انٹرسٹ نہیں، میںنے کارروائی کے لیے درخواست دی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ آپ کو ذاتی طور پر اس میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہاکہ آپ نے درخواست دی اب ایف بی آر کو کام کرنے دیں، جن کے خلاف آپ نے درخواست دی،انکو فریق ہی نہیں بنایا۔عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔ یاد رہے کہ شہری طفیل خان نے بے نامی اکاؤنٹس اور ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کا حکم دینے کی درخواست کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…