اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ڈیکسامیتھاسون کے مثبت نتائج کو خوش آئند قرار دے دیا ہے۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ڈیکسامیتھاسون دوا کے استعمال سے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی
اموات میں کمی واقع ہوئی ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ یہ دوا صرف تشویشناک اور وینٹی لیٹر پر موجود مریضوں کے لیے ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں ایکسپرٹ کمیٹی اس دوا کے استعمال پر غور کرے گی۔واضح رہے کہ برطانیہ کے سائنسدانوں نے اسٹیرائیڈ دوا ڈیکسامیتھاسون کو کورونا وائرس کے علاج میں انتہائی مؤثر قرار دیا ہے۔برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کورونا کے خلاف ڈیکسامیتھاسون دوا کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کے استعمال سے 3 میں سے ایک شدید بیمار کورونا مریض صحت یاب ہونے لگا ہے۔برطانوی سائنسدان پروفیسرپیٹر ہاربے کے مطابق یہ اب تک کی پہلی دوا ہے جس نے کورونا میں اموات کو کم کرکے دکھایا ہے اور یہ ایک اہم پیشرفت ہے۔