ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

مرحوم طارق عزیز کا کونسا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہونے لگا ؟جانیے

datetime 17  جون‬‮  2020 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ’دیکھتی آنکھوں، سنتے کانوں‘ کو طارق عزیز کا آخری سلام، طارق عزیز انتقال کر گئے ۔ طارق عزیز نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے پروگرام نیلام گھر سے شہرت پائی، انہوں نے کئی سال تک اس پروگرام کی میزبانی کی۔طارق عزیز پاکستان کے پہلے نیوز کاسٹر تھے، انہوں نے کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔طارق عزیز کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر

طارق عزیز ایش ٹیگ ٹرینڈ بن گیا ۔مرحوم کے انتقال کے بعد ان کا پی ٹی وی کی نشریات کے آغاز کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہونا شروع ہو گیا ۔ جسے اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں ۔ میزبان طارق عزیز رکن قومی اسمبلی بھی رہے، وہ 1997 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔طارق عزیز 28 اپریل 1936 کو جالندھرمیں پیدا ہوئے، انہوں نے ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا اور 40 سال تک پروگرام نیلام گھر کی میزبانی کی۔ان کی پہلی فلم ’انسانیت‘ 1967 میں ریلیز ہوئی اور انہوں نے سالگرہ، قسم اس وقت کی، کٹاری، چراغ کہاں روشنی کہاں، ہار گیا انسان میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔معروف اداکار و میزبان طارق عزیز نےاردو اور پنجابی میں شاعری بھی کی۔ طارق عزیز کی خدمات کے اعتراف میں انہیں 1992 میں تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔طارق عزیز کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے پی ٹی وی کی پہلی اناؤنسمنٹ کی اور کریئر پہلے سے آخری دن تک پی ٹی وی کے ساتھ وابستہ رہے۔ان کی وفات پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں نے افسوس کا اظہار کیا اور ان کی وفات کو قومی نقصان قرار دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…