ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

50 ہزار سے زائد افراد سے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل کر دی گئی

datetime 17  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کورونا کو شکست دیکر صحت یاب ہونیوالے50ہزار سے زائد افراد سے اپنا پلازمہ عطیہ کر نے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں موقعہ دیا ہے کہ وہ کورونا وباء میں مبتلا مریضوں کی جان بچانے میں ان کی مدد کریں ۔ ہم سب نے ملکر پاکستانی عوام کو کورونا وباء سے بچانا ہے۔ ماسک سمیت تمام حفاظتی اقدامات میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔

کورونا سے بچنے کیلئے حکومتی ایس او پیز پر مکمل عملددرآمد کر نا ہوگا اسکے علاوہ کورونا سے بچائو کا کوئی آپشن نہیں۔منگل کے روز جاری اپنے ویڈیو پیغام میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بد قسمتی سے کورونا مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد میں خطر ناک حد تک اضافہ ہورہا ہے اور صرف لاہو ر میں 20ہزار سے زائد کورونا کے مر یض ہیں اسی وجہ سے حکومت کو سمارٹ لاک ڈائون جیسے اقدامات کر نے پڑ ے رہے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ان مشکل تر ین حالات میں50ہزار سے زائد ایسے خوش قسمت افراد بھی موجود ہیں جنہوں نے کورونا کو شکست دی ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل وہ صحت یاب ہوچکے ہیں مَیںان صحت یاب ہونیوالے افراد کو مبارکبا د پیش کرتے ہوئے ان سے بھر پور اپیل کرتاہوں کہ وہ صحت یاب ہونے کے بعد اب اپنا پلازمہ ضرور عطیہ کریں کیونکہ ان کا عطیہ کردہ پلازمہ کورونا مریضوں کی جان بچاسکتا ہے اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ کورونا سے صحت یاب ہونیوالوں کو اس نیک کام میں ایک منٹ کی بھی تاخیر نہیں کر نی چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ صحت یاب ہونیوالوں کو اللہ تعالیٰ نے موقعہ دیا ہے کہ وہ دوسروں کی مدد کریں اللہ پاک قر آن پاک میں فر ماتے ہیں جس نے کسی ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ کورونا تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ عوام نے کورونا کو

سنجیدہ نہیں لیا اور کورونا کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز کو بھی عوام نظر انداز کرتے رہے ہیں مگر اب وقت آچکا ہے کہ کورونا کے بچائو کے ایس او پیز پر ہر صورت اور ہر جگہ مکمل عملدرآمد کر نا ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ پبلک مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دینا حکومت کا انتہائی اہم فیصلہ ہے اب عوام کی ذمہ داری ہے کہ اپنے اور اپنے خاندان کے لولوگوں کو کورونا سے بچانے کیلئے ماسک سمیت تمام حفاظتی اقدامات پر عملد رآمد یقینی بنائے اور جولوگ اب بھی کورونا سے بچائو کے لیے حکومتی ایس او پیز پر عمل نہیں کر یں گے حکومت ان کے خلاف حکومت سخت ایکشن لے گی ۔ اُنہوںنے کہا کہ جب ہر پاکستانی کورونا سے بچائو کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کریگا تو انشاء اللہ ہم کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیںگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…