اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

قیامت خیز گرمی ، ایئرکولرز ،ایئر کنڈیشنز اور فریزروںنے کام کرنا چھوڑ دیا،پاکستان کے اہم علاقے میں سورج سوا نیزے پر آ گیا

datetime 16  جون‬‮  2020
ہیٹ ویو
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبی(این این آئی) سبی اور گردو نواح میں شدید گرمی ،سورج سوا نیزے پر اترا،قیامت خیز گرمی کے باعث ایرکولرز ،ایر کنڈیشنز اور فریجروںنے کام کرنا چھوڑ دیا،شدید گرمی کے باعث دوپہر سے شہر کی گلیاں ویران اور بازار بند ہوگئے،لوگ گھروں تک محدود ہوگئے ،گرمی لگنے سے نو افراد بے ہوش اور درجنوں متاثر ہو کر مختلف ہسپتالوں میں پہنچ گئے ،برف اور ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ ،

رہی سہی کسر بجلی کی آنکھ مچولی اور پانی کی شدید قلت نے پورا کر دیا ،پانی کی قلت کے باعث ٹینکر مافیا منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں ،کوئی پوچھنے والا نہیں ،ڈپٹی کمشنر سبی شہر میں پانی کی قلت کا نوٹس لیں عوامی حلقوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سبی ،لہڑی ،بختیار آباد اور گردونوح کے علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں شدید گرمی کے باعث مختلف علاقوں میں گرمی لگنے سے نو افراد بے ہوش ہو گئے جبکہ 38افراد گرمی سے بیمار ہو کر مختلف ہسپتالوں اور پرائیوٹ کلینکوں میں پہنچ گئے قیامت خیز گرمی کے باعث دو پہر سے شہر کی گلیاں اور بازار سنسان ہو جاتے ہیں اور لوگ شدید گرمی کے باعث اپنے گھروں تک محدود ہو کر رہ جاتے ہیں شدید گرمی کے باعث دو پہر کو ایرکولرز ،ایر کنڈیشنز اور فریج کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو مذید مشکلات کا سامنا رہتا ہے قیامت خیز گرمی کے باعث شہر میں برف اور ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے سبی میں ایک جانب قیامت خیز گرمی تو دوسری جانب بجلی کی آنکھ مچولی اور پانی کی بحران نے شہریوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے شہر کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہے غریب آباد،آلہ آباد ،سنگین قلعہ ،گشکوری محلہ ،بلوچ آباد ،کلی گشکوری ،کے مکین پانی کے بوند بوند کو ترس گئے ہیں اور پورا شہر ٹینگر مافیا کے رحم وکرم پر ہے جبکہ ٹینکر مافیا منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیںجس کے باعث سبی کے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر محمد یاسر بازئی سے مطالبہ کیا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کریں ۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…