اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نئی دہلی میں پاکستانی سفارت کاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے،پاکستانی سفارت کاروں کو روزانہ کی بنیاد بھارتی سیکورٹی ایجنسیوں کی طرف سے ہراساں کیا جا رہا ہے۔ ترجمان عائشہ فاروقی نے کہاکہ نئی دہلی میں پاکستانی سفارت کاروں
کو پولیس کی طرف سے بھی دھمکایا جا رہا ہے،نئی دہلی میں پاکستانی سفارت کاروں کو ان کی دفتری اور سفارتی ذمہ داریوں سے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے،نئی دہلی میں پاکستانی سفارت کاروں کے ساتھ بھارتی حکومت کا رویہ عالمی سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے۔