اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

دوسروں کے گھر میں آگ لگاتے ہوئے مودی کے اپنے ہاتھ جل جائیں گے، چینی فوج پر بھارتی حملے بارے شہباز شریف نے دھماکہ خیز بات کر دی

datetime 16  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے نئی دہلی میں پاکستانی سفارت خانے کے گھیراؤ اورچینی فوج پر بھارتی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دنیا کورونا وبا سے لڑ رہی ہے اور بھارت پر جنگ کا جنون سوار ہے۔چینی فوج پر بھارتی حملہ انتہائی قابل مذمت اور خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی مذموم سازش ہے۔چین کی امن پسند اجتماعی خوشحالی کی پالیسی

سے بھارت حسد کی آگ میں جل رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیرکے اندر ظلم وستم کی انتہاء، لداخ میں شرانگیزی اور ایل او سی پر بلاجواز جنگ بندی کی خلاف ورزیاں بھارتی جارحیت کی کھلی مثالیں ہیں۔اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل خاموش تماشائی نہ بنے، بھارتی جنگی جنون روکنے کے لئے کردار ادا کرے۔پاکستان کے عوام چین کی حمایت کرتے ہیں اور ہر بھارتی جارحیت کے خلاف چین کے عوام کے ساتھ ہیں۔نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کا گھیراؤ اور سفارتی عملے کو دھمکانہ انتہاپسند آر ایس ایس، بی جے پی کم ظرف سوچ کا اظہار ہے۔نریندر مودی کورونا وائرس کے خلاف لڑے، ہمسایوں سے نہ لڑے، خطے کے امن کو تباہ نہ کرے۔نریندر مودی کو بھارت اور خطے کے غریب عوام پر ترس کھانا چاہئے۔ دوسروں کے گھر میں آگ لگاتے ہوئے مودی کے اپنے ہاتھ جل جائیں گے۔ خطے کے امن اور ترقی پسند ممالک الگ اتحاد بنائیں۔  شہبازشریف نے نئی دہلی میں پاکستانی سفارت خانے کے گھیراؤ اورچینی فوج پر بھارتی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دنیا کورونا وبا سے لڑ رہی ہے اور بھارت پر جنگ کا جنون سوار ہے۔چینی فوج پر بھارتی حملہ انتہائی قابل مذمت اور خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی مذموم سازش ہے۔چین کی امن پسند اجتماعی خوشحالی کی پالیسی سے بھارت حسد کی آگ میں جل رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…