لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے اہل لاہور سے متعلق ریمارکس پر مذمت اور معافی مانگنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی۔رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے اہل پاکستان اور لاہور کے متعلق ریمارکس قابل مذمت ہیں۔حکومت
اپنی نااہلیوں کو چھپانے کے لئے آئے روز متنازعہ بیانات داغ دیتی ہے،حکومت کرونا وائر س کو روکنے کے لئے اقدامات نہیں کرسکی،حکومت کی غفلت کی وجہ سے کرونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔قراردادکے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ یاسمین راشد کا اہل پاکستان زندہ دلان لاہور سے متعلق بیان افسوسناک ہے۔ مطالبہ ہے کہ یاسمین راشد اہل لاہور سے معافی مانگیں۔