اسلام آباد(این این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ، زیر علاج مریض، مریضوں کی صحتیابی اور آکسیجن بیڈز کی دستیابی کی تفصیلات جاری کر دیں۔ جاری اعلامیہ کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے مجموعی 11290 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں، آزاد کشمیر میں کورونا کے 264 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر میں
کورونا کے 386 مریض زیر علاج، 68 آکسیجن بیڈز دستیاب ہیں ،بلوچستان میں کورونا کے مجموعی 38196 ٹیسٹ کئے گئے، بلوچستان میں کورونا کے 2916 مریض صحتیاب ہوگئے،بلوچستان میں کورونا کے سو مریض زیر علاج، 262 آکسیجن بیڈز دستیاب ہیں ۔ این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے 11382 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، گلگت میں 728 مریض صحتیاب، 61 زیر علاج، 43 آکسیجن بیڈز دستیاب ہیں ۔ این سی اوسی کیمطابق اسلام آباد میں کورونا کے 83693 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ،اسلام آباد میں کورونا کے 2037 مریض صحتیاب، 231 زیر علاج، 81 آکسیجن بیڈز دستیاب ہیں ۔ این سی اوسی کے مطابق خیبر پختونخواہ میں 1 لاکھ 4 ہزار 257 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ۔ این سی اوسی کے مطابق خیبر پختونخواہ میں کورونا کے 4696 مریض صحتیاب، 959 زیر علاج، 1081 آکسیجن بیڈز دستیاب ہیں۔ این سی اوسی کے مطابق پنجاب میں تین لاکھ 66 ہزار 435 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے 17730 مریض صحتیاب، 4778 زیر علاج، 3500 آکسیجن بیڈز دستیاب ہیں۔ این سی او سی کے مطابق سندھ میں 3 لاکھ 7 ہزار 412 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے 28023 مریض صحتیاب، 1916 زیر علاج، 739 آکسیجن بیڈز دستیاب ہیں ۔