اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

خاتونِ اول کی پیٹھ پیچھے برائی کرنا شرمناک ، زلفی بخاری پارٹی سے منسلک افراد کے رویے پر پھٹ پڑے

datetime 16  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز زلفی بخاری نے تحریک انصاف کی خاتون رہنما عظمیٰ کاردار کی مبینہ ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون اول کی پیٹھ پیچھے برائی کرنا شرمناک ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وزیرا اعظم اور خاتونِ اول کا احترام ہمارے لیے اہم ہے۔ پارٹی سے منسلک افراد کا اس طرح کا رویہ انتہائی شرمناک ہے۔واضح رہے کہ عظمیٰ کاردار کی ایک مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی تھی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی سفارش پر وزیراعظم عمران خان نے چار سے پانچ بندوں کو مختلف اسٹینڈنگ کمیٹیز کے چیئر پرسن لگائے،مبینہ ویڈیو میں عظمیٰ کاردار کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ خاتون اول بشریٰ بی بی ان کے قبضے میں جن ہیں، جن سے وہ کام کروا لیتی ہیں اور ان کو وزیراعظم عمران خان کے گھر پر مکمل کنٹرول حاصل ہے اور کوئی بھی ان کی اجازت کے بغیر راستہ پار نہیں کرسکتا ہے،آڈیو سامنے آنے پرعظمیٰ کاردار بطور ممبر میڈیا اسٹریٹیجی کمیٹی کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…