اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

شوگر ، آٹا و انرجی مافیا حکومت کو اپنی انگلیوں پر نچا رہاہے ،لیاقت بلوچ نے حکومت کی ناکامی کی حیرت انگیز وجہ بتا دی

datetime 16  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ شوگر ، آٹا و انرجی مافیا حکومت کو اپنی انگلیوں پر نچا رہاہے ۔ عمران خان سرکار نے اقتدار کے حصو ل کے لیے مسلم لیگ اور پی پی پی کی طرح کمپرومائز کیے ۔

نام نہاد الیکٹ ایبل مہرے کندھوں پر سوار کر لیے اسی لیے حکومت ماضی کی حکومتوں کی طرح ناکام ہے اور ہر محاذ پر اسے رسوائیوں کا سامناہے ۔ حکومت تیزی سے قبل از وقت انتخابات کی طرف بڑھ رہی ہے ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ لاک ڈائون نہ کرنے کے موقف کے ساتھ وزیراعظم کا تعلیمی اداروں ، دینی مدارس میں تعلیم پر بندش کا فیصلہ غیر حکیمانہ ہے ۔ تعلیم کے میدان میں بڑا نقصان ہو رہاہے ۔ طالبعلم تعلیم سے عملاً کٹ گئے ہیں ۔ آن لائن سہولتیں نامکمل ہیں اس وجہ سے حکومت تعلیمی ادارے کھولنے کی حکمت عملی اختیار کرے ، خصوصاً دینی مدارس بند رکھنا سیکولر قوتوں کو تقویب دینا ہے ۔ مساجد میں طے شدہ ضابطوں پر مکمل عمل ہواہے ۔ حکومت ہٹ دھرمی ترک کرے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ قومی بجٹ میں غریب ، ملازمت پیشہ افراد ، پنشنرز اور مساجد کے خادموں ، دینی مدارس کے اساتذہ و انتظامی ملازمین اور پرائیویٹ سیکٹر سکولوں کے اساتذہ اور انتظامی ملازمین کی مشکلا ت کا کوئی لحاظ نہیں رکھا گیا۔ قومی بجٹ غریب ، زراعت اور برآمدات دشمن بجٹ ہے ۔ آمدن و خرچ میں بڑا گیپ ہے جو ٹیکسوں اور قرضوں کا بوجھ لائے گا ۔ اقتصادی نظام اور غریب کا کچومر نکال دے گا ۔  نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ شوگر ، آٹا و انرجی مافیا حکومت کو اپنی انگلیوں پر نچا رہاہے ۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…