اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں کافائدہ عوام تک پہنچایا جائے،اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کیے جائیں۔پیر کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مہنگائی میں کمی کیلئے
اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ پٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں کافائدہ عوام تک پہنچایا جائے،اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔