لاہور( این این آئی) آئندہ مالی سال 2020-21کے بجٹ میںپنجاب پولیس کے بجٹ میں 39 ارب روپے کا کٹ لگادیا گیا۔ گزشتہ مالی سال پولیس کے اخراجات کی نسبت موجودہ مالی سال میں 10ارب روپے کم رکھے گئے۔مالی سال 2020-21 میں پنجاب پولیس نے 1 کھرب 58 ارب روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ پنجاب حکومت نے نئے مالی سال میں پنجاب پولیس کے 131 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی ۔حکومت نے پولیس کے بجٹ میں مزید 12 ارب روپے کا کٹ لگا دیا۔
آئندہ مالی سال میں پولیس کو اب 1 کھرب اور 19 ارب روپے دیئے جائیں گئے۔گزشتہ مالی سال میں پنجاب پولیس کے 1 کھرب 15 ارب روپے کے فنڈ مختص تھے جبکہ پولیس نے گزشتہ سال اضافی بجٹ کے ساتھ 129 ارب روپے خرچ کئے، یوں پولیس کو گزشتہ مالی سال میں خرچ ہونے والے بجٹ سے بھی 10ارب روپے کم دیئے گئے ۔بارہ کروڑ سے زائد والی آبادی کے صوبے میں اس تناسب سے یومیہ دو روپے بہتر پیسے ہر فرد کی سکیورٹی پر خرچ ہوں گے ۔