اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

نبی آخرالزماں حضرت محمد ؐکے نا م گرامی کے ساتھ لازمی طور پر خاتم النبین لکھنے کی قراردادمتفقہ طور پرمنظور

datetime 15  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ اسمبلی نے پیر کو اپنے اجلاس میں ایک تاریخی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی جس میں نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفی صلی للہ علیہ وسلم کے نا م گرامی کے ساتھ لازمی طور پر خاتم النبین لکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔یہ قرارداد ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی محمد حسین کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔ محرک کا کہنا تھا کہ اللہ رب العزت نے نبوت کے دروازے بند کردیئے ہیں

اس لئے لازمی قرار دیاجائے کہ حضرت محمد مصطفی صلی للہ علیہ وسلم کا نام جب اور جہاں کہیں لکھاجائے خاتم النبین ضرور تحریر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ایمان ہے کہ دین مکمل ہوچکا اور نبوت کا سلسلہ رسالت مآب پر ختم ہوچکا ہے۔قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہحضرت محمد مصطفی صلی للہ علیہ وسلم کے بعد نبوت کا باب بند ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں قانون بنایاجائے کہ ہر کتاب میں خاتم النبین لکھنا لازم۔ تحریک لبیک کے رکن مفتی قاسم فخری نے قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جہاں بھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نام آئے خاتم النبیین لکھا ورپڑھا جائے۔ پیپلز پارٹی کی خاتون رکن شمیم ممتاز نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھا جائے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ دیگر صوبوں میں نویں اور دسویں جماعت کے نصاب میں خاتم النبیین کا لفظ کاٹا گیا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں۔ بعدازاں ایوان نے قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ ایوان کی کارروائی کے دوران قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی کی جانب سے ایک قرارداد پیش کی جس کی حمایت ایوان میں موجود تمام پارلیمانی پارٹیوں کی جانب سے کی گئی اور ان کے کہنے پر اسے مشترکہ قرارداد کی شکل دیدی گئی جس میں اس پر بات کا مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان،

سعودی حکومت سے رابطہ کرے کہ جنت البقیع میں خاتون جنت حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہ کا روزہ مبارک از سرنو تعمیر کرنے کے لئے کہے۔وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے قرار داد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے پورا ہاو س ہمارے ساتھ شامل ہے اورپورا ایوان اس پر متفق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ کی قبر افسوس ہے کہ بے سایہ ہے۔حکومت پاکستان اپنے سفارتی تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے سعودی حکومت سے بات

کرے۔ قرارداد کی پیپلز پارٹی کے ریاض شاہ شیرازی اورشبیر بجارانی نے بھی حمایت کی اور کہا کہ اس نیک کام کے لئے ہم تمام اخراجات برداشت کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ایم کیو ایم کے محمد حسین بھی اس کی تائید کی بعدمیں قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ ایوان نے اپنی کارروائی کے دوران ممتاز دانشور اور ماہر تعلیم پروفیسروارث میر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک قرار داد منظور کرلی جو وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ

کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔ قرارداد میں کہا گیا تھا کہ وارث میر کو آمریت کے پیروکاروں نے بھی بہت تنگ کیا مگر انہوں نے ہار نہ مانی وہ عورتوں کے حقوق کے لیے پیش پیش تھے۔قرارداد میں کہا گیا کہ لوگوں کو غدار قرار دینے کا سلسلہ بند کیا جائے۔سندھ اسمبلی کا ایوان آزادی صحافت کا دفاع کا عزم کرتا ہے اوراظہار رائے کی آواز کو دبانے کی کسی بھی کوشش کی مذمت کرتا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ وارث میر کے حوالے سے لاہور میں انڈر پاس کا نام تبدیل کیا گیا ہے۔انڈر پاس کا نام دورباہ تبدیل کر کے وارث میر سے منسوب کیا جائے۔

قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ وارث میر کوہم بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اورہم اس قرارداد کی حمایت کرتے ہیں۔وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ظلم کے سامنے سچ بولنے اور حق گوئی کی وہ مکمل تائید کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے لوگوں کے لیے قراردادیں لانی پڑتی ہیں جنہوں نے ظلم کے سامنے سر نہیں جھکایا اور ہمیشہ سچ بولا،آمروں نے اس ملک کے ساتھ جو کیا ہے وہ سب کے سامنے ہیں۔ ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی محمد حسین نے کہا کہ ہم بھی اس قرارداد کی حمایت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کو حق ہے کہ وہ اظہارِ رائے کی آزادی رکھتا ہے۔یہاں ایسے بہت سے لوگ موجود ہیں جنہوں نے جمہوریت کے لیے آواز اٹھائی۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…