اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر پلاننگ کمیشن اسد عمر نے خواجہ آصف کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپوزیشن کے اعصاب پر سوار ہیں،180سے زائد ممالک میں کورونا کی وباء پھیلی، کیا وہاں بھی عمران خان کی حکومت ہے؟ہمیں نہیں پتہ اپوزیشن کیا چاہتی ہے؟پچھلے سال ریونیو میں 17 فیصد اضافہ ہوا،سرمایہ کاری گزشتہ سال ڈیڑھ گنا زیادہ ہوئی،کرنٹ اکاونٹس خسارہ میں 73 فیصد کمی آئی،
زراعت میں دو اعشاریہ آٹھ فیصد اضافہ ہوا،ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے معیشت کا بھانڈا پھوڑ دیا کہ مسلم لیگ (ن) کی معیشت کی نظریاتی اساس قرضے لیکر ملک کو چلانا تھی،2014 میں ڈالر بانڈ خریدے گئے پانچ سال اس کا جواب نہیں دیا، خواجہ صاحب جس لیڈر کی جائیدادیں اور علاج ملک سے باہر ہوتا ہے، اس کی تقلید کرنا چھوڑ دیں، نوکروں کے اکاونٹس سے اربوں روپے نکلے، جب آمدن کے ذرائع کا پوچھا تو قطری خط نکلا،اسحق ڈار نے روپے کو جعلی استحکام دیا،ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے معیشت کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے ۔قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمرنے کہا ایوان کے جو اراکین کورونا کا شکار ہیں ان کی جلد صحتیابی کی دعا ہے،بھارت میں لاک ڈاون ناکام رھا، پوری دنیا لاک ڈاون ختم کر رہی ہے،نریندرامودی کے بھارت میں جو ہوا سب کو علم ہے،بھارت میں اکانومسٹ کہ رہے ہیں سخت ترین لاک ڈاون کی وجہ سے بھارتی معیشت کو کاری ضرب لگائی گئی، بھارت میں 65کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے اور موت کا سامنا ہے،اپوزیشن کے لیڈر ملک کے سفید پوش اور غریب طبقے کی بھی بات کریں،خواجہ اصف نے بات کورونا پر شروع کی اور کورونا پر ختم کی،کہا گیا کہ حکومت کی ناقص پالیسی کے باعث ملک میں کورونا پھیلا،پتہ ہے عمران خان کے اوسان پر سوار رہتے ہیں،ایک سو اسی ممالک میں
کورونا پھیلا خوش قسمتی سے صرف پاکستان میں عمران خان کی حکومت ہے،یہ نہیں کہہ سکے کہ دیہاڑی داڑ سے اس کی روزی چھین لو،اپوزیشن کھل کر بتائے وہ کہنا کیا چاہتے ہیں،نواز شریف نے نجی محافل میں دیرینا ساتھیوں کو نہیں مودی کو بلایا،بھارت میں 654 کورونا کیسز ائے تو سخت ترین لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا،سخت ترین لاک ڈاؤن کے باوجود یکم جون کو بھارت میں ایک لاکھ 98 ہزار سے زائد کورونا کے مریض
تھے،کورونا کا پھیلا روکنے کیلئے لاک ڈاؤن کی پالیسی پوری دنیا میں ناکام ہوگئی ہے،بھارت میں 65 کروڑ لوگ خط غربت کی سطح سے نیچے چلے گئے ہیں،یہ پالیسی ہے جو اپوزیشن چاہتی ہے ہم نافذ کرتے خواجہ آصف کی تقریر سے پتہ چلا کہ عمران خان کس حد تک ان کے اعصاب پر سوار ہیں۔ خواجہ صاحب ایک سواسی ممالک جہاں کرونا پھیلا ہے وہاں بھی عمران خان کی حکومت ہے ہم نے کیا کیا غلط کیا وہ تو بتایا یہ بھی بتادیتے کہ کیا کیا
ٹھیک کیسے کرنا ہے جرات کرتے کہتے ہیں مزدور اور دیہاڑی دار کو فارغ کردو بھارت میں ان کے گھر آنے والے مودی کی حکومت ہے بھارت میں لاک ڈاون تھا ایک لاکھ اٹھانوے لوگ شکار تھے بھارت میں لاک ڈاون میں کتنی تیزی سے کرونا پھیلا بھارت نے لاک ڈاون کم کردیا امریکہ سمیت پوری دنیا کو لاک ڈاون نرم کیا میرا ٹوئٹ آدھا پڑھ کر خواجہ آصف نے سنایا پورا سناتے میں نے بھارت میں 218فیصد اموات بڑھنے کا بھی کہا کوئی ایک
اپوزیشن لیڈر یہاں کھڑا ہوکر کہہ دینے کی جرات کرے کہ ہم تو اربوں پتی ہیں آپ غریبوں کو بند کررہے یہ تو کہتے تھے کہ عمران خان اصغر خان کی پارٹی ہے یہ وہی عمران خان ہیں جنہیں دوہزار دو میں ایک سیٹ ملی تھی پھر یہی عمران خان نے جس نے کے پی کے میں حکومت بنائی پھر صوبے میں دوتہائی اکثریت لی پھر مرکز میاں حکومت بنائی خواجہ صاحب نے کہا نوازشریف صاحب گھبرائیں نہیں لوگ پانامہ بھول جائیں گے، ایسی دعا دی
نوازشریف جعلی پلیٹیں لے کر لندن بیٹھا ہے۔ اسد عمرنے مزید کہا کہ پچھلے سال ریونیو میں سترہ فیصد اضافہ ہوا،اپریل میں برطانوی معیشت میں تیس فیصد کمی ہوئی ہے،تحریک انصاف کی عوام میں مقبولیت کم ہونے کی باتیں اپوزیشن کر رہی ہے،اپوزیشن نے عمران خان نے کب تحریک انصاف بنائی تو اس پر تنقید کی،پی ٹی آئی نے گزشتہ انتخابات میں کے پی میں انتخابات جیتے اور کامیاب حکومت چلائی،دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں کے پی
میں پی ٹی آئی نے دوتہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کی،خواجہ آصف نے شوکت خانم پر الزامات لگائے گئے،شوکت خانم کو ان کی تنقید کے باوجود ریکارڈ پیسہ ملا،نواز شریف جعلی رپورٹس کے ساتھ انگلینڈ بیٹھا ہے،ریونیو پچھلے سال سے ساڑھے سولہ فیصد زائد تھا،بیرون ملک سے سرمایہ کاری گزشتہ سال ڈیڑھ گنا زیادہ ہوئی،ھمارے روپے کی قدر میں بہتری ہوئی،ھمارے دور میں برآمدات میں اضافہ ہوا اور امپورٹ میں کمی
آئی،کرنٹ اکاونٹس خسارہ میں 73 فیصد کمی آئی،زراعت میں دو اعشاریہ آٹھ فیصد اضافہ ہوا،کورونا سے پہلے،مسلم لیگ ن کی معیشت کی نظریاتی اساس قرض پر مبنی تھی، قرضے لے لے کر معیشت کو کہاں کھڑی کردی، مفتاح اسماعیل نے سات ماہ میں روپے کی قدر میں ستائیس روپے کم کی،پارلیمنٹ سپریم ہے حقائق آنے چاہئیں۔اسد عمر نے کہا کہ دوھزار چودہ پندرہ میں ڈالر بانڈز فروخت کئے گئے،میرا ای سی ایل پر سے اعتماد ختم
ہوچکا، آپ جعلی پلیٹلٹس دکھاکر لندن پہنچ جاتے ہیں تو ای سی ایل کا کیا فائدہ؟ میں اپیل کرنا چاھتا ہوں جس لیڈر کی جائیداد ملک سے باھر ہے اس کی پیروی آپ بھی چھوڑ دیں میں بھی چھوڑ دیتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ ریونیو میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے،برطانیہ اور امریکہ میں کورونا کے باعث معیشت سکڑی ہے،1996 سے کہا گیا کہ عمران خان کرکٹر ہے اس کو سیاست کا کیا پتہ ہے،پانچ سلا سے سنتے رہے کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی
حکومت ناکام ہوگئی،اس کے برعکس ہم خیبرپختونخواہ میں 2018 میں دو تہائی اکثریت سے واپس آئے۔انہوں نے کہاکہ بیرون ملک سرمایہ کاری گزشتہ سال سے دو فیصد زیادہ رہی،مرکزی بینک کے ذخائر گزشتہ سال سے پچاس فیصد زیادہ رہیدرآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، مسلم لیگ ن کی معیشت کی نظریاتی اساس تھی کہ قرضے لیکر ملک کو چلایا گیا،2014 میں ڈالر بانڈ خریدے گئے پانچ سال اس کا جواب نہیں دیا وہ بانڈ خریدے کس
نے،جعلی پلیٹیں دکھا کر ای سی ایل سے فرار ہوا جا سکتا ہے میرا ای سی ایل سے اعتماد اٹھ چکا ہے جس لیڈر کی جائیدادیں ملک سے باہر ہیں اور علاج کیلئے بیرون ملک جائے اس کی تقلید کرنا چھوڑ دیں،عمران خان بیرون ملک سے پیسہ پاکستان لائے، سپریم کورٹ نے کہا عمران خان صادق اور امین بھی ہیں کیا نیب کا قانون بنانے میں پی ٹی آئی کا کوئی حصہ تھا؟ آپ ہی نے نیب کے قوانین بنائے آپ نے ہی چیئرمین نیب کی تعیناتی کی آپ اپنے اعمال کے
خود ذمہ دار ہیں سب کو پتہ ہے میاں صاحب کی لندن میں جائیداد ہے عمران خان نے 22 سال کی سیاسی محنت کی ہے اس لئے تو عمران خان نے سب کو چیلنج کیا ہے نوکروں کے اکاونٹس سے اربوں روپے نکلے یہی تو بات ہے بے نامی جائیداد کی۔ اسد عمر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی معاشی نظریہ تھا قرض کی لے لے پیتے تھے اسحق ڈار نے روپے کو جعلی استحکام دیا ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے بھانڈا پھوڑ دیا ہم بھی ڈالر لانے والوں کے نام بتاتے ہیں یہ
بھی اپنے دور کی لسٹ لائیں ای سی ایل کی بات ہے تو کون جعلی پلیٹوں پر لندن گیاوہاں پلیٹیں چمچوں میں بدل گئیں زمین سے تعلق کی بات کا جواب یہ ہے کہ آئیں جس کی بھی جائیدادیں باہر ہیں اس لیڈر کو نہیں مانیں گے،آپ یہاں کہتے رہے حضور یہ ہیں وہ ذرائع۔ جب ذرائع کا پوچھا تو قطری خط نکلا پھر کہا میں نے تو ایسے ہی ذرائع کی بات کی تھی آپ سنجیدہ لے گئے جب قطری خط کا پوچھا اس سے پیچھے ہٹ گئے نیب کا قانون تحریک انصاف نے
بنایا تھا،چیئرمین نیب کو ہم نے نہیں پی پی اور ن لیگ نے لگایا تھا۔انہوں نے کہاکہ اقتدار اور پیسے سے محبت کرنے والے واقع ہی کمزور ہوجاتے ہیں،لندن فلیٹس کے بارے میں ہیں خواجہ آصف چوہدری نثار گواہیاں دیتے ہیں کہ یہ فلیٹس نوازشریف کی ہیں، وہ شخص کتنا سنگدل ہوتا ہے پہلے مرے ہوئے باپ پر ذرائع ڈال دیئے پھر بیٹوں پر ڈال دیا، بے نامی شہبازشریف کے نوکروں کے نام پر نکلنے والے اربوں روپے کا نام ہے،گورے کی ذہنی غلامی کرنے کے لئے تیار نہیں۔انہوں نے کہاکہ ابھی تک ہمارے سائنسدان درست اندازے لگا رہے ہیں،سروے میں 82 فیصد لوگوں نے کہا عمران خان درست پالیسی پر چل رہے ہیں
خواجہ صاحب 35سال اقتدار میں رہنے کے بعد پھر کہہ رہے ہیں جنوبی پنجاب صوبہ ہم دی مرکز اگلے سال 65ارب روپے صحت پر خرچ کرنے جارہی ہے سب سے زیادہ بلوچستان میں صحت پر کام ہوگا بلوچستان گلگت بلتستان کشمیر کے لئے الگ سے سوارب روپے رکھے گئے ہیں کراچی کا کے فور منصوبہ صوبے کے تعاون سے مکمل کرنے کو تیار ہیں،گرین لائن منصوبہ اس سال پورا کردیں گے سی پیک کے لئے 77ارب روپے رکھے گئے ہیں،ایم ایل ون حقیقت بننے جارہا ہے،اسد عمر کی تقریر کے دوران پی پی رکن شگفتہ جمانی نے نعرے بازی شروع کردی جس پر ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے کہا کہ آپ خاموش ہوجائیں آپ کی آواز پورے ایوان میں گونج رہی ہے۔اس پر اسد عمر نے کہاکہ شگفتہ جمانی کو رہنے دیں کوئی بات نہیں۔