لاہور(این این آئی) کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قرنطینہ کرنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف کو سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے ٹیلیفون کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ 11 جون کو مثبت آیا تھا
جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا تھا اسی دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چینی عہدیداروں نے بھی ان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ اس دوران سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے نیک تمناؤں اور صحت کے لئے فکرمندی پر جنرل (ر) راحیل شریف کا شکریہ ادا کیا۔